سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش، وفاقی وزراء ڈرلنگ دیکھنے پہنچ گئے

Last Updated On 10 May,2019 09:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی، وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کراچی میں سمندر کے اندر ہونے والی ڈرلنگ دیکھنے پہنچ گئے۔

روانگی سے قبل وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا کہ ساحل سمندر کے اندر 230 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تیل کے بڑے چشمے کو دیکھنے جا رہے ہیں۔ میرے ساتھ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر بھی ہیں۔

 

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان، علی زیدی، ندیم بابر نے کیکڑا 1 سائٹ پر پہنچنے کے بعد ڈرلنگ کرنیوالی انجینئرنگ ٹیم کے ساتھ تصویریں بھی اتروائیں۔

یاد رہے کہ تیل دریافت کرنے والی امریکی کمپنی ایگزون موبل اور ای این آئی رواں سال جنوری کے بعد سے تیل کی تلاش کے لیے کراچی کے سمندری علاقے کیکڑا 1 میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہیں۔

ایگزون موبل کمپنی تقریباً ایک دہائی بعد گذشتہ برس ہونے والے اُس سروے کے بعد پاکستان واپس آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔