سیکرڈ گیمز کا حصہ بننے پر کالکی کوئچلن خوشی سے نہال

Last Updated On 06 May,2019 05:45 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی نیٹ فلکس سیریز سیکرڈ گیمز نئے سیزن میں نئے کرداروں کے ساتھ واپسی کر رہی ہے۔ گیمز کا حصہ بننے پر کالکی کوئچلن خوشی سے نہال ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے کامیاب سیریز کے نئے سیزن کیلئے کاسٹ کی فہرست ویڈیو کے ذریعے جاری کردی۔ ویڈیو میں اداکار سیف علی خان، نوازالدین صدیقی پرانے کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ کالکی کوئچلن سیریز کے نئے سیزن کا حصہ بن گئی ہیں۔ کالکی اس سیریز میں بتیا نامی خاتون کا کردار نبھائیں گی۔


سیریز کا حصہ بننے کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس سیریز کی مداح ہوں اور بے حد خوش ہوں کہ مجھے سیکرڈ گیمز کا حصہ بنایا گیا۔ سیزن 2 پہلے سے زیادہ متاثر کن ہوگا اور ناظرین کو بیحد پسند آئے گا۔

سیریز میں انوراگ کشیپ نوازالدین صدیقی کا حصہ ڈائریکٹ کریں گے جبکہ نیرج گیوان سیف علی خان کے کردار کی ہدایات دیں گے۔ اس سیریز کا سیزن 2 رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
 

 

Advertisement