جاوید اختر کا برقع کے جواب پر گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ

Last Updated On 03 May,2019 09:36 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف شاعر جاوید اختر نے مسلم خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا اور بی جے پی کے مسلم خواتین کے برقع پر پابندی کے مطالبہ پر سکرین رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ اگر بھارت میں برقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ برقع اور گھونگھٹ دونوں کے لیے ایک قانون ہونا چاہئے۔ دوسری طرف انہوں نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
 

Advertisement