پرینیتی چوپڑہ کے دل میں علی ظفر کیساتھ دوبارہ کام کی خواہش مچلنے لگی

Last Updated On 08 May,2019 03:37 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کے دل میں علی ظفر کے ساتھ دوبارہ کام کی خواہش مچلنے لگی۔ اداکارہ نے پاکستانی اداکار کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ علی ظفر سے ملنا بہت اچھا لگتا ہے۔ ان سے مل کر احساس نہیں ہوتا کہ پاکستانی گلوکار کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آپ کو خود نہ بتائیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا میں اس کے حق میں نہیں کہ پابندی لگائی جائے۔ میری خواہش ہے کہ علی ظفر کے ساتھ دوبارہ فلم میں کام کروں۔

یاد رہے کہ علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ’کل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

دوسری طرف بالی وڈ اداکارہ نے فواد خان کو بھی بہترین اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں پسند کرنے کیساتھ ساتھ بے حد پیار دیا جاتا ہے۔
 

Advertisement