اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر ریٹ 153 روپے تک پہنچ گیا

Last Updated On 21 May,2019 01:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر کا ریٹ 153 روپے تک پہنچ گیا انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 152 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا جس سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 4 کاروباری روز کے دوران 10 روپے 60 پیسے بڑھا ہے۔ آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد 152 روپے پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 153 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، حکومت کو مزید بد حالی سے بچنے کیلئے مستحکم معاشی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement