سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، فی تولہ 600 روپے تک مہنگا

Last Updated On 21 May,2019 04:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے تک مہنگی ہو گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے کمزور ہونے کے بعد مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافہ کے بعد 72100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافہ کے بعد 61 ہزار 814 روپے ہو گئی ہے۔  

Advertisement