اوپن مارکیٹ: امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی

Last Updated On 24 July,2019 07:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 30 پیسے مہنگی ہوئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کے بعد تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 160 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی قدر 25 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 160 روپے 78 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32401.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 314.48 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ ایک موقع پر کاروبار کے دوران انڈیکس 32765.08 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اُتار چڑھاؤ کے بعد حصص مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 32348.91 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 314.48 کی گراوٹ کے بعد 32401.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
 

Advertisement