ایف بی آر کا ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے بوتیک مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 08 August,2019 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے اب اپنا رخ گارمنٹس اور بوتیک مالکان کی جانب کر لیا، ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے گارمنٹس اور بوتیک مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے 228 گارمنٹس اور بوتیک مالکان نے رجسٹریشن نہیں کروائی، ترجمان ایف بی آر کے مطابق نارتھ ناظم میں قائم بیشتر گارمنٹس اور بوتیک سٹور کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر نے 228 گارمنٹس اور بوتیک مالکان کو ہنگامی بنیادوں پر ٹیکس دینے کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement