دبئی حکام جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کی معلومات فوری فراہم کریں‌ گے:‌ شبر زیدی

Last Updated On 11 October,2019 02:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مذاکرات کے بعد دبئی حکام نے ایف بی آر کو پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے، انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دبئی میں پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

شبر زیدی نے کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام دبئی میں موجود جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فوری دیں گے۔ علاوہ ازیں اقامے کے غلط استعمال کو بھی روکنے سے متعلق پاکستانی اور دبئی حکام مشترکہ کارروائی کی جانب پیش رفت کریں گے۔
 

Advertisement