مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ

Last Updated On 08 January,2020 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان ہے، عالمی منڈی میں سونا اور خام تیل بھی مہنگا ہوگیا۔

 امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث ایشائی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان، جاپانی سٹاک مارکیٹ میں 280 پوائنٹس، ہانگ کانگ 220، ممبئی 107، ملایشیین سٹاک مارکیٹ میں 113 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مندی کا رحجان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا جس کا آغاز ہی 410 پوائنٹس کی کمی سے ہوا۔

عالمی منڈی میں سونا اور خام تیل مہنگا ہوا۔ امریکی خام تیل 82 سینٹ اضافے کے بعد 63 ڈالر 53 سینٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ برطانوی خام تیل 94 سینٹ مہنگا ہونے کے بعد 69 ڈالر 25 سینٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالر سے زائد اضافے کے بعد 1591 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ امریکہ اور ایران کے حالات ایسے ہی رہے تو پاکستان سمیت پورے خطے میں اسکے اثرات پڑیں گے۔

 

Advertisement