اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

Last Updated On 10 January,2020 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 6 پیسے اور 20 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 155 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 154 روپے 82 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔
 

Advertisement