کرونا وائرس، ورلڈ بینک نے مزید 2 ارب ڈالر مختص کر دیئے

Last Updated On 20 March,2020 12:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ورلڈ بینک نے مزید 2 ارب ڈالر مختص کر دیئے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کے لئے ورلڈ بینک نے 12 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کیا مگر جب کرونا وائرس مزید ممالک میں پھیلنے لگا تو ادارے نے فنڈز کا حجم 2 ارب ڈالر اضافے سے 14 ارب ڈالر کر دیا۔

فنڈ کی رقم متاثرہ ممالک کو صحت کے شعبے پر خرچ کرنے کے لئے دی جائے گی جس میں انفراسٹرکچر، ہسپتال کی تعمیر، طبی آلات اور ماسک وغیرہ کی خریداری شامل ہے۔

پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے شکار افراد کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ورلڈ بینک نے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ضرورت پڑنے پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
 

Advertisement