ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 2.01 فیصد کمی کیساتھ 9.27 فیصد ہوگئی

Last Updated On 04 April,2020 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 2.01 فیصد کمی کیساتھ 9.27 فیصد ہوگئی۔

شماریات بیورو کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر 8 روپے، پیاز 3 روپے فی کلو اور آلو ایک روپے جبکہ آٹا، گھی، چکن اور ایل پی جی ایک روپے فی کلو سستی ہوئی۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں دال مونگ 18 روپے کلو، دال چنا 7 روپے اور دال مسور 10 روپے جبکہ لہسن 3 روپے کلو مہنگا ہوا، چینی، چاول، گوشت اور ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔