انٹر بینک: ڈالر مزید 92 پیسے مہنگا، 18 روز کے دوران قرضوں میں 9 کھرب روپے کا اضافہ

Last Updated On 07 April,2020 04:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قدر 92 پیسے مہنگی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران امریکی ڈالر کی قدر بڑھتی جا رہی ہے۔ مہلک وباء نے جہاں معاشی سرگرمیوں کو روکا ہوا ہے وہیں پر اس وباء کے باعث پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے بعد 20 مارچ سے اب تک روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 900 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 167 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
 

Advertisement