آئی ایم ایف سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی رقم سٹیٹ بینک کو موصول

Last Updated On 22 April,2020 05:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی رقم سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بین الاقوامی مالی معاونت سے روپے کی قدر کو بھی سہارا مل رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بین الاقوامی ملیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی قسط موصول ہو گئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی رقم آنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کی معاونت سے روپے کی قدر کو بھی سہارا مل رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک میں 77 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 36 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 2 روپے کمی سے 159 روپے 50 پیسے کی ہو گئی۔

 

Advertisement