روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 26 پیسے سستا

Last Updated On 04 May,2020 04:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 159 روپے 91 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

دیگر کرنسیوں کی بات کی جائے تو یورو، برطانوی پاؤنڈز، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔

یورو کی قیمت 175.1112 روپے سے کم ہو کر 174.9289 روپے کا ہو گئی، برطانوی پاؤنڈز کی قیمت 199.2137 سے گھٹ کر 199.0278 ہو گئی ہے۔ سعودی ریال کی قیمت 42.6024 روپے سے کم تنزلی کے بعد 425640 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement