روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا

Last Updated On 12 May,2020 04:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کےدوران ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی 38 پیسے کی بڑھوتری دیکھنے کو ملی ہے۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 38 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 45 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی نئی قیمت 160.07 روپے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement