ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے ہنگامی قرض کی منظوری دیدی

Last Updated On 19 May,2020 03:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کے علاج اور غریبوں کی مدد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ایمرجنسی امدادی قرض کا بندوبست کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے، یہ رقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ جائے گی، اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر کے مطابق کورونا کی وبا سے معاشی اور صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں جسے بہتر کرنے کے لئے بینک پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
 

Advertisement