سونا فی تولہ 1500 روپے سستا

Last Updated On 19 May,2020 04:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 1735 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 95 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 97 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement