ٹیکس کا معاملہ: سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں

Last Updated On 02 July,2020 02:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا اور ٹڈی دل کے بعد وفاق اور سندھ ٹیکس کے معاملے پر آمنے سامنے، سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔

سندھ حکومت نے دو روز سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بند کر رکھی ہے جس کا اعلان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک تو سندھ ٹیکس جمع کرے اوپر سے کٹوتی کر دی جاتی ہے۔

ایف بی آر حکام اور سیکریٹری ایکسائز کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3 شرائط رکھ دیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے وفاق شرائط پوری کرے پھر ٹیکس جمع کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے مطابق وفاق ٹیکس وصولی کی مد میں 7 ارب کی کٹوتی واپس کرے، وفاقی کابینہ سندھ حکومت کو ٹیکس وصولیوں کی باضابطہ درخواست بھیجے اور موٹر سائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کی واپسی کا نوٹفکیشن واپس کرنے کے مطالبات کئے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر محکمہ ایکسائز نے وفاق کیلئے ٹیکس وصولی بند کر رکھی ہے۔
 

Advertisement