سٹاک مارکیٹ میں 447.28 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 36ہزار کی نفسیاتی حد بحال

Last Updated On 09 July,2020 05:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلسل سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دسویں کاروباری سیشنز کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 447.28 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد 36 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ جبکہ سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کو ممکنہ طور پر ملنے والی سہولیات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دس کاروباری سیشنز کے دوران تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والے سٹاک ایکسچینج پر حملے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے پست نہ کر سکے۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پہلے ہی گھنٹے کے دوران اڑھائی سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35900 کی سطح عبور کر گیا تھا۔

کاروبار کے دورانتیزی کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا اور انڈیکس 36190.70 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ گیا تاہم اس دوران معمولی مندی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 447.28 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 36 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 36 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ انڈیکس کی 5 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 35700، 35800، 35900، 36000، 36100 کی حدیں شامل ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار میں 1.25 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 33 کروڑ 33 لاکھ 35 ہزار 470 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔

10روز میں سٹاک مارکیٹ 7.2 فیصد بڑھ گئی، جنوری 2018کے بعد پہلی بار دس روز کا مسلسل اضافہ ہوا، تیزی کے لحاظ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی، آج کاروباری حجم 6ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ پہلے کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس 151.39 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35202.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران 170.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 353733.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران بھی 321.54 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس 35694.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہواتھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے تیزی دیکھنے کو ملی تھی، گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز دہشتگردوں نے سٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا تھا، تاہم یہ حملے بھی سرمایہ کاروں کے حوصلے پست نہ کر سکے، 100 انڈیکس میں 242.31 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 34181.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ، دوسرے کاروباری روز بھی انڈیکس میں مارکیٹ 240 پوائنٹس اضافہ سے 34 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

تیسرے روز کے دوران بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، 100 انڈیکس 485.27 پوائنٹس بڑھ گیا تھا جس کے بعد 34907.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

چوتھے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا تاہم حصص مارکیٹ کا اختتام 88.77 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34978.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پانچویں کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی ملی، اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر دیکھنے کو ملا جس کے بعد انڈیکس 73.20 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 35051.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement