انٹر بینک میں‌ ڈالر 97 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 308 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 20 July,2020 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر 97 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 308 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا.

انٹر بینک میں ڈالر 97 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کا آغازمثبت انداز میں ہوا اور 248 پوائنٹس کے ساتھ 100 انڈیکس 37 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا، بعد ازاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے سبب ٹریڈنگ میں مزید تیزی آئی اور 308 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 37 ہزار 639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1140 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ 37 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ جس کے باعث حصص کی مالیت 238 ارب روپے بڑھ گئی۔

 

 

Advertisement