پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان، اوگرا آج سمری بھجوائے گا

Last Updated On 29 July,2020 01:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے، اوگرا عالمی مارکیٹ کےتناظر میں سمری آج بھجوائے گا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا وبا کے سبب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں معمول سے ہٹ کر اتارچڑھاو دیکھا گیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا آج سمری بھجوائے گا، عید تعطیلات کے پیش نظر پٹرولیم قیمتوں سے متعلق فیصلہ پہلے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں پٹرولیم ڈویژن کی مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئی تھیں۔ 

Advertisement