اوگرا کا ایکشن، غیر قانونی فروخت پر ہیسکول پٹرولیم لمیٹڈ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

Published On 21 October,2020 11:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پراوگرا نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہیسکول پٹرولیم لمٹیڈ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، کمپنی کو خیبر پختونخوا میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے بھی روک دیا گیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق خیبرپختونخوا میں امان گڑھ ڈیو سے ہیسکول پٹرولیم لمٹیڈ کے غیر قانونی اورغیر مجاز اسٹوریج سے پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جارہی تھی اوگرا نے متعلقہ کمپنی کو غیر قانونی آپریشن پر شوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی۔

ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اتھارٹی نے خیبر پختونخواہ میں ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کی مارکیٹنگ کی سرگرمیاں معطل کرنےکے احکامات جاری کردیئے ہیں ،اوگرا کی جانب سے ہیسکول پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیاہے، اوگرا نے صوبے میں صارفین کی سہولت کے پیش نظر دیگر تیل کمپنیوں کو سپلائی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
 

Advertisement