ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 247 ارب کا نقصان

Published On 31 October,2020 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1378 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا ۔۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ 1378 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،

ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 55 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے ۔۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے 247 ارب روپے ڈوب گئے ۔۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافے سے لاک ڈاون کے خطرات منڈلا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کچھ سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے بجائے اس کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی ۔۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 40 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 40 پیسے پر فروخت جبکہ انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 11 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔
 

Advertisement