روپے کے مقابلے ڈالر 28 پیسے سستا

Published On 17 February,2021 04:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 28 پیسے سستا ہو گیا۔

 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 28 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 159 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 26 پیسے ہو گئی ہے۔
 

 

Advertisement