امریکی ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی

Published On 25 February,2021 04:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے تنزلی کی طرف جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر بحال ہونے کی طرف گامزن ہے۔ ترسیلات زر کا ریکارڈ موصول ہونا، ملکی معیشت میں مثبت اعشاریے اور آئی ایم ایف کی طرف سے قرض پروگرام بحالی ہونے کے بعد ملکی کرنسی کی قدرتیزی سے بحال ہونے کی طرف گامزن ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 30 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 158 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement