وزیر توانائی نے این ٹی ڈی سی کی کاردکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا

Published On 19 March,2024 07:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی کی کاردکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔

پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا اجلاس وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں توانائی شعبے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ : سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2553 ایکڑ اراضی واگزار

اویس لغاری نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو مینجمنٹ کو فوری جائزہ لینے کی ہدایت کر دی، وزیر توانائی نے انسانی وسائل کے خلا کو فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ کسی بھی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔