مظفر گڑھ :(دنیا نیوز) این ٹی ڈی سی نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2553 ایکڑ اراضی واگزار کرلی۔
این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق تحصیل چوک سرور شہید میں 2553ایکڑ 6 کنال اور 9 مرلہ اراضی ایکوائر کی گئی، لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نے پراجیکٹ کی مجوزہ جگہ پر اراضی ایوارڈ کا اعلان کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مہنگے ایندھن سے بجلی پر انحصار کم کرنے میں مددگار ہوگا، لیہ میں 1200اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کے دو دیگر منصوبوں کیلئے اراضی حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے ،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سولر پلانٹ کے منصوبوں کی تعمیر سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی کا اضافہ ہوگا۔