ملتان:(دنیا نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران ایک دن میں 197 افراد بجلی چور پکڑے گئے۔
واپڈا ٹیموں نے کارروائی کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 88 لاکھ25 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ، بجلی چوروں سے 8 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا،118 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، 17 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
میپکو حکام کا کہنا تھا کہ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3کروڑ7 لاکھ80 ہزار روپے سے زائد کی واجب الادا رقم وصول کر لی ،27 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر5 زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مختلف سرکلز کے زیر انتظام علاقوں میں 14لاکھ30ہزارروپے واجبات ادانہ کرنے پر 3ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے، ساہیوال سرکل کی عارفوالہ ڈویژن میں 12لاکھ76ہزارروپے کی عدم ادائیگی پر 2کاشتکاروں کے کنکشنز منقطع ہوئے۔
میپکو حکام کا مزید کہنا تھا کہ رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں 4 لاکھ 60 ہزار روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹرانسفارمر اترنے پر 3 نادہندہ کاشتکاروں نے بلوں کی ادائیگی کر دی۔