لیسکو کی تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت

Published On 27 February,2024 12:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لیسکو انتظامیہ نے تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خراب میٹرز اور اوور بلنگ کے معاملے پر نیپرا کا نوٹس کام کر گیا، لیسکو انتظامیہ نے فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو رائے محمد اصغر کی جانب سے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیسکو ریجن میں خراب میٹرز کو فوری تبدیل کیا جائے، اوور بلنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔

لیسکو انتظامیہ نے ہدایات میں کہا ہے کہ کسی بھی سب ڈویژن میں اوور بلنگ ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی، خراب میٹرز کی تبدیلی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو ریجن میں بیچ 24، 44 اور 46 میں اوور بلنگ کی بھرمار ہے، نیپرا کو لیسکو میں اوور بلنگ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، نیپرا کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اوور بلنگ پر سخت نوٹس لیا گیا تھا۔