کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نیپرا رپورٹ کے نکات پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔
نیپرا کی رپورٹ پر کے الیکٹرک نے اپنے موقف میں وضاحت کی کہ کے الیکٹرک سرمایہ کاری منصوبے (2024 تا 2030) کے تحت اپنی پیداواری صلاحیت میں قابل تجدید اور مقامی ذرائع سے اضافے کیلئے کوشاں ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت بجلی کی پیداوار کے لیے سستے اور ایفیشنٹ ذرائع کو ترجیح دی جاتی ہے، سات سالہ سرمایہ کاری پلان کے تحت قریبا 2172 میگاواٹ بجلی قابل تجدید و مقامی ذرائع سے شامل کی جائے گی۔