اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سے سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم کا کے الیکٹرک کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وفد نے 390 ارب روپے کے سرمایہ کاری پلان پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا، وفد نے 640 میگاواٹ منصوبوں کیلئے نرخوں کی منظوری اور 1 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت اور کے الیکٹرک کے باہمی تعاون سے کراچی کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اس موقع پر وفد نے کہا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام ملا ہے۔
نگران وزیر اعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کے دیگر مسائل کا باہمی مشاورت سے مستقل حل نکالا جائے، بجلی صارفین کی قوت خرید اور ان کی بہبود پالیسی کا محور ہونا چاہیے، اجلاس میں وزیراعظم کو کے الیکٹرک کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔