کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شہریوں کے لیے سستی بجلی کے حوالے سے اچھی خبر، نیپرا نے سولر پاور منصوبوں کی از سر نو سماعت کا فیصلہ کر لیا۔
کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے دو پاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کر دیے، ملیر کراچی میں 150 میگاواٹ کے سولر پاورپلانٹ پروپوزل کی منظوری پر 15 نومبر کو سماعت ہو گی۔
ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بینچ مارک ٹیرف کے معاملے پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد بینچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔