وفاقی وزیر توانائی سے سعودی سفیر کی ملاقات، بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر گفتگو

Published On 25 March,2024 10:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین میں بجلی کے پیداواری اور ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسی کو فروغ دے رہی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی کاروباری افراد کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کروں گا۔