پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

Published On 04 May 2014 03:10 PM 

لاہور(دنیا نیوز)پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ، کرکٹرز کا اعلان ایک دو دن میں ہو جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ فہرست میں 22 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ اے کیٹیگری میں کپتان مصباح الحق ، یونس خان ، شاہد خان آفریدی ، سعید اجمل اور محمد حفیظ شامل ہیں ۔ نوجوان بلے باز احمد شہزاد کو سی سے بی کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق کنٹریکٹس میں وظیفے کی کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے جبکہ مراعات میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان دو سے تین دن میں ہو جائے گا۔