لاہور قلندر نے شعیب اختر کا متبادل ڈھونڈ لیا

Published On 22 Sep 2017 06:24 PM 

پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جس کو ڈھنونڈنے کیلئے لاہور قلندر کی کوششیں رنگ لی آئیں، 22 سالہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف گوجرنوالہ ریجن سے تعلق رکھتے ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کی جانب سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے جاز رائزنگ سٹار پروگرام شروع کیا گیا جس کے تحت ملک بھر سے ہونہار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔ رائزنگ سٹار کے ٹرائیلز میں 22 سالہ حارث رؤف ابھر کر سامنے آئیں ہیں جو گوجرنوالہ ریجن سے تعلق رکھتے ہیں۔ حارث رؤف نے اپنی باؤلنگ پیس سے سب کو حیران کر دیا، دائیں بازو کے پیسر کی سپیڈ 92 اعشاریہ 67 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو 149 اعشارئیہ 2 کلو میٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔ انہیں سپیڈ سٹار شعیب اختر کا متبادل کہا جا رہا ہے۔ لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر کو آسٹریلیا بھی بھیجا جائے گا۔