لاہورکے میدان میں راحت علی کی شاندار باؤلنگ

Last Updated On 20 March,2018 11:16 pm

پاکستان سپر لیگ تھری میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں راحت علی کی تیکھی گیندوں نے پشاوز زلمی کے بلے بازوں کو پریشان کردیا۔راحت نے ان فارم اوپنر کامران اکمل کو صفر پر بولڈ کیا۔ عمید آصف بھی فاسٹ باؤلر کا وار نہ سہہ سکے اور 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگے۔ لیام ڈاؤسن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی راحت علی کا شکار بنے۔

سرفراز الیون کے راحت علی نے چار اوورز میں صرف سولہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔