چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پریقین کریں، جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، چاہتے ہیں چوتھی پی ایس ایل پر ڈبل ویک اینڈ میچزکرائیں، جمعرات، جمعہ یو اے ای جبکہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے۔ انہوں نے کہا اس سال ممکن نہیں کوئی غیرملکی ٹیم آئے، پاکستان کی تمام سیریز اب ملک سے باہر شیڈول ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا 3 سے 4 ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے رابطے میں ہیں، مکمل سیریز کیلئے فی الحال کوئی ٹیم نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا، سرفراز فی الحال تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں، ٹیم میں اچھی کارکردگی والوں پر ہماری نظر ہے۔