'قائداعظم ٹرافی کیلئے کراچی کی ٹیم کو پرچیوں پر سلیکٹ کیا گیا'

Last Updated On 30 September,2018 07:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ميں اقربا پروری عروج پر، قائداعظم ٹرافی ميں بھی پرچی سسٹم کا انکشاف ہوگیا۔ زبان کھولنے والوں کو جان سے مار دينے کی دھمکياں دی جانے لگی۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زون 7 کے سیکرٹری مظہر اعوان کو جان کے لالے پڑ گئے۔

قومی ٹیم کے بعد پاکستان کے ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی میں بھی پرچی پر سلیکشن ہونے لگی۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زون 7 کے سیکرٹری نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ قائداعظم ٹرافی کیلئے کراچی کی ٹیم کو میرٹ کا گلا گھونٹ کر پرچیوں پر سلیکٹ کیا گیا۔ سیکرٹری زون سیون مظہر اعوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے بلوا کر کراچی کے لڑکوں کا حق مارا جارہا ہے، محمد فراز اور بابر آغا کی سلیکشن پرچی پر ہوئی۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو بھی میرٹ کے بجائے پرچی پر سلیکٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کے خلاف بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ سیکرٹری زون سیون مظہر اعوان نے دھمکیوں سے متعلق رینجرز اور پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔