ایشیا کپ سپرفور: بدھ کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

Last Updated On 24 September,2018 08:18 pm

دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپرفور میں پاکستان اور بنگلا دیش بدھ کو میچ کھیلیں گے، سرفراز الیون کو ٹریننگ سیشن میں اعصاب پر قابو پانے کی ٹِپس دی جائیں گی۔

کرکٹ کی ایشیائی جنگ فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن، سپر فور کا آخری میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بدھ کو ہوگا۔ آر یا پار کا یہ میچ ابوظہبی میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن ہوگا جس میں قومی کھلاڑی بیٹنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پریکٹس کریں گے۔

بھارت اور افغانستان کے خلاف میچز میں ڈراپ کیچز کی غلطیوں کو دور کرنے کی ڈرِلز ہوں گی۔ ٹریننگ سیشن کے علاوہ اعصاب پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی لیکچر ہوگا۔

سپر فور میں ایک ایک شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ اہم میچ ہے۔ شاہینوں اور ٹائیگرز کے درمیان فائنل سے پہلے فائنل کے اس میچ میں تگڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔