بھارتی تماشائی شعیب ملک کو 'جیجو' پکارتے رہے، ویڈیو وائرل

Last Updated On 24 September,2018 04:02 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ میں کئی دلچسپ واقعات دیکھنے کو ملے لیکن ایک واقعہ جس نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی وہ تماشائی کی جانب سے شعیب ملک کو ''جیجو ''(بہنوئی ) کے لقب سے پکارا جانا تھا۔

شعیب ملک پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں بائونڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تماشائی نے ان سے اظہار محبت کیلئے انہیں   جیجو    کہہ کر آواز دی۔ شعیب ملک یہ لفظ سن کر مسکرا پڑے اور پیچھے مڑ کر آواز دینے والے تماشائی کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں کئی خوشگوار لمحات دیکھنے کو ملے اور دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے تنائو سے بھرپور میچ کے باوجود سپورٹس مین سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ویڈیو دیکھیں  

 

Advertisement