ایشیاکپ: بنگلا دیش کا افغانستان کوجیت کیلئے250 رنزکا ہدف

Last Updated On 24 September,2018 05:37 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) ابوظہبی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم کو 250 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں لٹن داس 41 اور مشفق الرحیم 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ امر القیس نے 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

افغان ٹیم کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آ سکی۔ بنگلا دیش کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

 

 

Advertisement