بگ بیش لیگ: ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبرن اسٹارز کو 41 رنز سے ہرا دیا

Last Updated On 11 January,2019 05:54 pm

میلبرن: (دنیا نیوز) بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبرن اسٹارز کو اکتالیس رنز سے ہرا دیا۔ مین آف دی میچ کولین انگرام نے نصف سنچری اسکورکی۔

بگ بیش لیگ میں میزبان ایڈیلیڈ اسٹرائیکر ز کی ٹیم اکتالیس رنز سے کامیاب رہی۔ ایک سو اٹھہتر رنز کے جواب میں میلبرن اسٹارز ایک سو سینتیس پر ڈھیر ہو گئی۔ کولین انگرام کو ستاون رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑٖی قرار دیا گیا۔

 

Advertisement