ویسٹ انڈیزکے بعد بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کا دورہ پاکستان کا جلد امکان

Last Updated On 01 February,2019 01:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیزکے بعد بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کا دورہ پاکستان کا جلد امکان ہے، پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو پاکستان میں پانچ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ جنرل منیجر پی سی بی ویمنز ونگ شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مثبت جواب دیا ہے، دونوں بورڈز انٹرنیشنل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے میچز کی تاریخیں فائنل کریں گے، آئی سی سی بھی پاکستان میں پاک بنگلہ دیش ویمنز سیریز میں مدد کررہا ہے۔

شاہد اسلم نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کی رپورٹ تمام ویمنز پلیئنگ ممالک کو بھیجیں گے، مستقبل میں ویمنز ورلڈ الیون کی بھی میزبانی کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔