سرفرازکو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے، معین خان

Last Updated On 08 February,2019 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان معین خان نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے کا کرکٹ بورڈ کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

معین خان نے کہا کہ ڈریسنگ روم کی خبریں باہر نہیں آنی چاہیے، سلیکشن کمیٹی سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے،کرکٹ بورڈ کا سلیکٹرز کو بلانا اچھا عمل ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کارکردگی سے بتانا ہو گا کہ وہ ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں۔