پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، جنون گروپ اور فواد خان جذبہ جگائیں گے

Last Updated On 14 February,2019 12:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں گلیمر کا تڑکہ، کل رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں خوب ہپ ہرے ہو گا۔ جنون گروپ جذبوں میں جنون کے سر بکھیرے گا اور آئمہ بیگ دلوں کے تار بجائیں گی، فواد خان ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گا کر رنگ جمائیں گے۔

دبئی میں کرکٹ کے کھیل میں سروں کا تال میل، پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں گلیمر کا تڑکہ لگے گا۔ جنون گروپ کرکٹ دیوانوں کو جنونی کریں گے، شجاع حیدر اور آئمہ بیگ کی بھی سریلی انٹری ہو گی۔

انگلش بینڈ بونی ایم اورینگ دیسی کا ریپ تماشائیوں کو پرجوش کریں گے، تمام فنکاروں کی دبئی آمد جاری ہے، آج پریس کانفرنس کریں گے۔

 

Advertisement