پی ایس ایل ٹاکرا، ملتان سلطانز کے دیوانوں کو بےصبری سے میچ کا انتظار

Last Updated On 13 February,2019 12:56 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کا ٹاکرا جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے ویسے شائقین میں جوش وجذبہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، ملتان سلطانز کے دیوانے اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرٹس خریدنے میں مصروف ہیں اور میچ کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے دیوانے اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے بازاروں میں شرٹس اور بیٹس کی خریداری میں مصروف ہیں، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انہیں شعیب ملک اور شاہد آفریدی سمیت پوری ٹیم سے جیت کی امید ہے اور پی ایس ایل فور کا سپر ایکشن مرحلہ دلچسپ ہو گا۔

ملتان سلطانزکی جیت کیلئے پرعزم شہری جہاں کرکٹ کٹس کی خریداری کر رہے ہیں تو وہیں پی ایس ایل فور کے اعصاب شکن اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کیلئے شہر کے مختلف سینما گھروں اور پارکس میں خصوصی انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

شائقین کو پی ایس ایل فور میں بہترین کاکردگی دکھانے کیلئے ملتان سلطان کی ٹیم نے دبئی میں بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دی ہے تاہم سلطان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 فروری کو کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

 

Advertisement