پی ایس ایل پاکستان پہنچ گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شہر قائد میں ڈیرے

Last Updated On 08 March,2019 03:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابو ظہبی سے کراچی پہنچ گئی، شین واٹسن کے پاکستان آنے کے پیغام نے کرکٹ دیوانوں کو خوش کر دیا۔ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج پہنچیں گی۔

سرفراز کے گلیڈی ایٹرز کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ملتان سلطانز اور پشاورز لمی کی ٹیمیں 10 مارچ کو کراچی پہنچیں گی۔ پہلے مقابلے میں اسلام آباد اور لاہور کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ادھر پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ لاہور قلندرز کیلئے پلے آف مرحلہ کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں، فخر زمان الیون کو بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے ایک ایک فتح درکار ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پہلے ہی پلے آف سٹیج کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ سپر لیگ فور میں 7 ناکامیوں کے ساتھ ملتان سلطانز کا سفر تمام ہوچکا ہے۔