پی سی بی اجلاس میں بغاوت جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے، وسیم اکرم

Last Updated On 18 April,2019 04:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہونے والی بغاوت کو دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو بولتے ہیں وہی کرتے ہیں۔ کرکٹ کمیٹی کے سوال پر طنز بھی کیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی بورڈ میٹنگ میں جو کچھ ہوا وہ دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرعجیب عجیب سی پوسٹ دیکھ رہا ہوں۔

صحافی نے پوچھا کہ کیا کرکٹ کمیٹی کام کر رہی ہے؟ تو طنزیہ بولے کہ اچھا ایسی کوئی کمیٹی بھی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کو پاکستان لانا چاہتے ہیں تاہم دیکھنا ہوگا کہ دو کروڑ کی آبادی والا سسٹم 22 کروڑ عوام کے لیے کیسے سودمند ثابت ہوتا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہے اور ہمارا بورڈ آپس میں الجھا ہوا ہے۔ ٹیم میں فٹنس اور سلیکشن کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
 

Advertisement